ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی :امن وانسانیت کے جلسہ میں سماج میں امن کے لئے کوشاں اشخاص کو سدبھاؤنا ایوارڈ

اُڈپی :امن وانسانیت کے جلسہ میں سماج میں امن کے لئے کوشاں اشخاص کو سدبھاؤنا ایوارڈ

Sun, 04 Sep 2016 21:20:18    S.O. News Service

اُڈپی:۴/ستمبر (ایس او نیوز) آزادی کی جدوجہد سے ہم نے جو قومیت (نیشلزم)حاصل کیا تھا موجود ہ حالات میں کچھ تنظیمیں جس ہندوقومیت کو پیش کررہے ہیں وہ بالکل مختلف ہے، دستو ر میں جس قومیت کا تذکرہ ہواہے وہ ہمہ مذہبی ، مساوات کی قومیت ہے، ان باتوں کا اظہارمنی پال یونیورسٹی کے شعبہ شانتی اور گاندھی توا مطالعہ مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر وردیش ہیرے گنگے نے کیا۔

جماعت اسلامی ہند اُڈپی ضلع شاخ کی طرف سے امن وانسانیت مہم کے معلق سنیچر کو اُڈپی درگا انٹر نیشنل ہوٹل ہال میں منعقدہ سدبھاونا ایوارڈ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کی آزادی کے لئے بے شمار مسلمانوں نے اپنی جان کی قربانیاں دی ہیں، دوسرے مذہب والوں کی قومیت پر سوال اٹھانے والے اس مذہب کے ماننے والے سماج کو کیا کیا ہے اور کیا دیا ہے اس پر غورکریں ، جو حقیقی دھرم ہوتاہے وہ دیگر دھرموں کے متعلق نفرت نہیں پھیلاتا، ایسی نفرت کی باتیں کرنے والوں کا ذہن مذہبی نہیں ہونے کی بات کہی۔

انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے گجرات ماڈل کو سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ وہاں فسادات سے متاثرہ علاقوں میں آج بھی خوف وہراس کا ماحول ہے۔ خود احمد آباد کے کئی علاقوں میں بنیاد  سہولیات نہیں ہیں، گاندھی نگر کے علاوہ گاندھی جی کا رہائش کردہ دیہات بھی ابھی تک ترقی نہیں کرسکا ہے۔۔

بزرگ مفکر جی راج شیکھر، سماجی کارکن کاپو لیلادھر جی شٹی ، وشواس گھر کے بانی ڈائرکٹر پاسٹر سنیل جان ڈیسوزا ،اور اُڈپی کے بلدیہ ممبر حسن صاحب اجرکاڑو کو سدبھاؤنا ایوارڈ سے نوازاگیا۔ سنمارگہ ہفتہ واری رسالے کے مدیر عبدالقادر کوکیلا نے پروگرام کی صدار ت کی۔ کرناٹکا ساہیتہ پریشد کے ضلعی صدر نیلاور سریندر اڈیگا، ملپے یوبی ایم سی چرچ کے ریورنڈ فادر کمار اسٹالین نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی ہند ضلعی ناظم ایم شبیر ملپے ، استقبالیہ کمیٹی کے ناظم ڈاکٹر عبدالعزیز موجود تھے۔ حافظ یونس کی تلاوت قرآن سےپروگرام کا آغاز ہوا۔ یاسین کوڑی بینگرے نے استقبالیہ اور افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ مہم کے کنونیر انور علی کاپو نے شکریہ اداکیا۔شعیب ملپے نے نظامت کی۔

 


Share: